کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے کوئٹہ میں قابض پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز 13 جون 2021 کو صبح 8 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں دشمن فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
آزاد بلوچ کے مطابق بی ایل اے کے سرمچاروں نے قابض فوج کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بم ڈسپوزیبل سکواڈ کے ہمراہ مارگٹ اور مضافاتی علاقوں میں فوجی جارحیت کیلئے راستوں کا معائنہ کررہے تھے، حملے میں بم ڈسپوزیبل سکواڈ کے اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔ ہمارے سرمچاروں نے قابض فوج کی جارحیت کو روکنے اور مقامی آبادی کی دفاع کے تناظر میں حملہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ حملے کی ویڈیو فوٹیج تنظیم کے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر جاری کی جائے گی۔
بی ایل اے کے ترجمان نے بیان کے آخر میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر ہمارے حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


