کوئٹہ(ہمگام نیوز)آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے مارگٹ زری وڈھ کے مقام پر قابض فورسز کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا ہے۔ بم حملے کی زد میں آکر متعدد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علی الصبح فورسز کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ قافلے کی شکل میں مارگٹ اور گردونواح میں گشت کر رہے تھے
مقامی ذرائع کے مطابق بم دھماکے کے فوری بعد قریبی علاقوں سے فوج کی بڑی تعداد کی آمد ہوئی اور ہر طرف ناکہ بندی کی گئی ہے۔
یاد رہیں کہ مارگٹ زری وڈھ اور گردونواح میں اس طرح کے حملوں کی زمہ داریاں اکثر و بیشتر بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی آئی ہیں۔ تاہم اب تک اس حملہ کی زمہ داری کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔