کوئٹہ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب روڈ چکی شاہوانی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے غصے کی حالت میں اپنی بیوی کو قتل کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق لاش کو ضروری کاراوئی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔ جبکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی جاری ہے ۔


