کوئٹہ(ہمگام نیوز) 9 جون 2018 کو سریاب روڈ کوئٹہ سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے نوجوان امتیاز احمد ولد رضا محمد کی کمسن بھتیجی عالیہ بی بی نے آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کیمپ میں شرکت کرکے اپنے چچا کی جبری گمشدگی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،حکام بالا اور عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے اپنے چچا کی با حفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔ واضح رہے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے کمپیپ میں روزانہ کی بنیاد پر نئے،نام و چہرے اپنے آواز کے ساتھ نمودار ہو کر کئی خاندان آکر اپنے پیاروں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں ۔ہر روز ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔اس خیال کو تقویت مل رہی ہے کہ کافی عرصے سے ان تمام اغوا شدہ اسیران کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی اغوا کے خلاف آواز اٹھانے کیلئے دھمکی دے کر ان کی آواز کو دبایا گیا ہیں ۔


