جمعه, اکتوبر 11, 2024
Homeخبریںکورونا وائرس ہوا کے زریعے منتقل ہو سکتا ہے، سی ڈی...

کورونا وائرس ہوا کے زریعے منتقل ہو سکتا ہے، سی ڈی سی

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانٹرینگ نیوز ڈیسک روپوٹس کے مطابق سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوٹنیشن ( سی ڈی سی ) نے یہ اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس ہوا کے زریعے بھی منتقل ہو سکتا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق گائیڈ لائنز میں تسلیم کیا گیا ہے کہ لوگوں میں کورونا وائرس کے منتقلی کا ایک زریعہ وائرل ذرات سے الودہ فضا میں سانس لینا بھی ہے، کیونکہ سانس سے وائرل بڑے اور بہت چھوٹے ذرات خارج ہوتے ہیں جن میں وائرس موجود ہوتا ہے، یہ ذرات سانس کے زریعے دیگر لوگوں کے جسموں میں جا سکتا ہے یا ان کی آنکھوں ‌، ناک یا منہ پر گر سکتے ہیں ـ

سی ڈی سی نے یہ رائے بھی دیا کہ لوگوں کے درمیان 6 فٹ کی دوری کورونا کے منتقلی کو روکنے کے لیے کافی نہیں تاہم اتنی دوری میں لوگوں میں وائرس کی منتقلی کا امکان قریب موجو افرا سے کم ہوتا ہے۔

جبکہ اس سے قبل سی ڈی سی کی گائیڈلائینز میں کرونا وائرس کے ہوا سے پھیلنے کی اعتراف نہیں کی گئی ہے ـ

سی ڈی سی کی گائیڈلائنز میں بتایا گیا تھا کہ لوگ دیگر افراد میں اس وائرس کو قریب آنے پر ہی منتقل کرسکتے ہیں اور ہوا سے ایسا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب ورجینیا ٹیک ایروسول کے ماہر لینسے مرر نے کہا کہ سی ڈی سی نے اب نئے سائنسی شواہد کے مطابق گائیڈلائنز جاری کی ہیں اور وائرس کے منتقلی کے حوالے سے سوچ سے چھٹکارا حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ وبا کے آغاز سے وبائی امراض کے ماہرین نے طبی اداروں جیسے سی ڈی سی اور عالمی ادارہ صحت کو خبرار کیا تھا کہ ایسے ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے شبہ ملتا ہے کہ یہ وائرس ہوا سے پھیل سکتا ہے۔

اس نئی گائیڈلائن میں یہ بھی بتایا گیا کہ کووڈ ویکسین کی 2 خوراکیں استعمال کرنے والے افراد کچھ مقامات پر بغیر ماسک کے جاسکتے ہیں تاہم بھیڑبھاڑ میں انہیں ماسک کا استعمال کرنا چاہیے، جبکہ ہوا کی ناقص نکاسی نظام والے مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہیے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز