یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوریا: پاکستان کے سفارت خانے کے دو اہلکار سیئول کے ایک اسٹور...

کوریا: پاکستان کے سفارت خانے کے دو اہلکار سیئول کے ایک اسٹور پر مبینہ طور پر شاپ لفٹنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

 

سیئول(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق جنوبی کورین پولیس نے کوریا میں پاکستان کے سفارت خانے میں تعینات دو اہلکاروں کو سیئول کے ایک اسٹور پر مبینہ طور پر شاپ لفٹنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔

یانگسان پولیس اسٹیشن نے بتایا کہ دونوں کو مختلف تاریخوں پر یانگسن ڈسٹرکٹ کے شہر ایٹون میں ایک اسٹور پر بالترتیب 11،000 ون اور 1،900 ون کی چیزیں چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

23 فروری کو مبینہ طور پر ایک سفارتی اہلکار کار 11،000 ون کی ہیٹ چوری میں پکڑا گیا جبکہ دوسرے سفارت کار نے 10 جنوری کو 1،900 ون مالیت کے چاکلیٹ چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

ہیٹ چوری ہونے کے بعد اسٹور پر موجود ایک ملازم نے کچھ ہی دیر بعد پولیس رپورٹ درج کروائی اور قانون نافذ کرنے والے حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت پاکستانی سفارتخانے کے 35 سالہ سفارتی اہلکار کے طور پر کی۔

تفتیش کے بعد افسران نے سفارتی استثنیٰ کی وجہ سے ملزم کو مقدمہ درج کیے بغیر کیس بند کردیا۔

پولیس کے مطابق ویانا کنونشن کے تحت سفارت کار اور ان کے اہل خانہ کو میزبان ملک کے کچھ قوانین کے تحت گرفتاری، نظربندی سے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے۔

پولیس کے مطابق اسٹور کے مالک سزا کے خواہاں نہیں تھے کیونکہ سفارتی عملے کے ساتھی نے اس سامان کی ادائیگی کی تھی۔

پولیس کے مطابق دوسرا مبینہ شاپ لفٹر جو سفارتی استثنیٰ بھی رکھتا ہے زیر تفتیش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز