کولمبو ( ہمگام نیوز) سری لنکا میں دنیا کا سب سے بڑا اور ملک کا مقدس ترین ہاتھی کی موت پر پورے ملک میں سوگ منایا گیا اور صدر کے حکم سے ان کی باقیات کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور ممی کیا جائے گا۔
یہ ہاتھی سری لنکا میں اس قدر اہمیت کا حامل تھا کہ اس کے سفر کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان پر غور کیا گیا تھا ـ
ہاتھی کا نام راجہ تھا راجہ کو ایشیا کے سب سے بڑے پالے ہوئے ہاتھی کے طور پر متعارف کرایا گیا۔ یہ ان ہاتھیوں میں سے ایک تھا جو سری لنکا میں ہونے والی سالانہ پریڈ میں بدھا کے آثار لے کر گئے تھے۔
68 سالہ ہاتھی کی موت کی خبر کے بعد سینکڑوں سوگوار اس کی لاش کو دیکھنے کے لیے کولمبو کے نواح میں واقع اس کے گھر پہنچے۔ راجہ کا جسم سفید کفن میں ڈھکا ہوا ہے اور پھولوں سے سجا ہوا ہے۔