کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کولواہ میں فرنیٹر کور کے کیمپ پر مسلح افراد کا حملہ
تفصیلات کے مطابق آج شام مسلح افراد نے کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ء ہوٹل کے مقام پر فرنٹیر کور کے کیمپ پر خود کار اسلحہ سے حملہ کردیا ۔ ذرائع کے مطابق حملے میں دو اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق فورسز نے نزدیکی بیس کیمپ سے مدد طلب کی ہے جہاں سے فورسز کی مدد کیلے متعدد گاڑیاں روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔


