یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںکولواہ میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4کمانڈوز ہلاک کئے،بی ایل ایف  

کولواہ میں فورسز کیساتھ جھڑپ میں 4کمانڈوز ہلاک کئے،بی ایل ایف  

کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ سرمچاروں کے خلاف قابض پاکستانی فوج کے مسلسل ڈرون حملوں کے پیش نظر بی ایل ایف کے سرمچاروں نے دشمن کو اپنی بچھائی جال میں پھنسا کر ضرب لگانے کی غرض سے 17اکتوبر 2022 بروز پیر حکمت عملی کے تحت فوج کے ایک مقامی ایجنٹ سے ضرورت کی چند اشیاء منگوا کر کولواہ کے پہاڑی علاقے پارکنڈ کور میں ایک جگہ پر رکھ دیا اور خود مذکورہ بالا اشیاء کو رکھنے کی جگہ کے آس پاس کمانڈوز اتارنے کے متوقع جگہوں پر چُھپ گئے۔

 

حسب توقع کچھ گھنٹوں بعد فوجی ڈرون نے اشیاء کو چھپانے کی جگہ پر حملہ کرکے میزائل داغے۔

 

ڈرون حملہ کے ایک گھنٹہ کے اندر متعدد ہیلی  کاپٹر وہاں پہنچے اوراپنے  کمانڈوز اتارکر شیلنگ کرنے لگے۔

 

پہلے سے تیار چھپے بی ایل ایف کے سرمچاروں نے کمانڈوز پر حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں چار فوجی کمانڈو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ اس جھڑپ میں شریک بی ایل ایف کے تمام ساتھی سرمچار بہتر گوریلا جنگی حکمت عملی کے تحت باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز