آواران(ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے کولواہ کے مختلف دیہی علاقوں میں آج علی الصبح پاکستانی زمینی فورسز نے بربریت شروع کر دی ہے. داخلی راستوں کو سیل کرنے کے بعد پاکستانی زمینی فورسز نے ،رودکان،آشال،بہلور اور سگک کے آبادیوں پر دھاوا بول کر بربریت شروع کردیا ہے.
تازہ اطلاعات کے مطابق فورسز نے گھروں میں تلاشی کے دوران اشیاء کو فوجی گاڑیوں میں لادنے کے ساتھ خواتین وبچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے تاحال مذکورہ علاقے و آبادی فورسز محاصرے میں ہیں. اس آپریشن میں فورسز کی تیس گاڑیوں کا قافلہ شامل ہے.
آخری اطلاعات تک کسی بھی گرفتاری کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے
یاد رہے گزشتہ روز انہی علاقوں پر پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی جیٹ جہازوں نے پروازیں کی تھی.