کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے آج ضلع آواران کے علاقے کولواہ، ڈنڈار میں آرمی کیمپ پر راکٹوں اور دیگر جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری نقصان پہنچا۔
گزشتہ روز بلوچ سرمچاروں نے پنجگور کے علاقے پروم مورو میں ایف سی کیمپ پر راکٹوں و چھوٹے ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو نقصان پہنچایا۔
جبکہ مند کے علاقے گوک چیک پوسٹ کو بلوچ مزاحمت کاروں نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، متعدد راکٹ کیمپ کے اندر گرے اور کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔ راکٹ حملوں کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی نقصانات پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
تنظیم کی کاروائیاں آزاد بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔ سرباز بلوچ


