دوشنبه, اکتوبر 14, 2024
Homeخبریںکوہستان بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ ملاح...

کوہستان بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی کی فائرنگ سے ایک بلوچ ملاح شہید

زاہدان ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 18 اکتوبر کو میناب شہر میں کوہستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی بحری فوج کی براہ راست فائرنگ سے ایک بلوچ ملاح شہید ہوگیا ـ

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 18 اکتوبر کو ایرانی زیر قبضہ بلوچستان کے ساحلی شہر میناب کے کوہستگ بندرگاہ پر قابض ایرانی نیوی فورسز کی براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ ملاح مرزا ملاحی ولد جماعت سکنہ بندر زرک، کرگان، میناب شہید ہوگیا ـ

رپورٹ کے مطابق نیوی فورسز نے جان بوجھ کر بلوچ ملاح کی کشتی کو گولف بوٹ سے نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کی ـ
اس ملاح کے زخمی ہونے کے بعد وہ پانی میں گرا اور موٹر بوٹ کے پنکھے سے ٹکرا گیا اور شدید چوٹوں کی وجہ سے دم توڑ گیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز