کوہلو (ہمگام نیوز) علاقائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہستان مری اور کاہان میں قابض پاکستانی فوج تازہ جارحیت کی تیاریاں کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوج کی بہت بڑی تعداد کوہلو فوجی چھاؤنی میں جمع ہونا شروع ہوگئی ہے اور پاکستانی فوج کی جانب سے غیر معمولی نقل و حرکت دیکھنے کو مل رہی ہے جس سے یہ لگ رہا ہے کہ قابض فوج کوہستان مری اور کاہان میں شدید خونی جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔
یاد رہے پچھلے ہفتے اِسی طرح کی خونی جارحیت خاران، بولان، ہرنائی اور مقبوضہ بلوچستان کے دیگر کئی علاقوں میں کی گئی تھی جس میں کئی بلوچ شہید اور زخمی ہوئے تھے اور کئی دیگر افراد کو جبری گمشدگی کا شکار بناکر غائب کیا گیا تھا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔