کوہلو (ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق کوہستان کے علاقے نسائو میں گزشتہ چند روز سے فوجی آپریشن جاری ہے۔ فوج کئی اطراف سے یعنی کوہلو سے مخماڑ تک بارکھان سے اڑیندانی، نسائو، سرتل اور نساؤ شم سیاہ کوہ تک اور ڈیرہ بگٹی سے چبدر تک بڑے پیمانے پر آپریشن کررہی ہے۔ نسائو میں آپریشن، شیلنگ اور ظلم و بربریت کے بعد اب فوج نے جنت علی اور سکین کا رخ کیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق آج علی الصبح فوج جنت علی اور سکین میں داخل ہو گیا ہے اور فوج کو علاقائی معاونت کاروں کے ساتھ، ساتھ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں کی بھی کمک حاصل ہے ۔ ہیلی کاپٹروں سے مزکورہ تمام علاقوں پر شیلنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔


