شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکوہستان مری کاہان کے علاقے بمبور مدرک موڑ کے قریب بارودی سرنگ...

کوہستان مری کاہان کے علاقے بمبور مدرک موڑ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ

کاہان (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہستان مری کاہان کے علاقے بمبور مدرک موڑ کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا،جس کی زد میں آکر 1شخص ہلاک اور 1زخمی ہوا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کاہان بمبور مدرک موڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے پہلے سے بارودی سرنگ بچھایا تھا،جس کی زد میں آکر بشیر ولد گلستان ٹینگیانی مری موقع پر ہی ہلاک ہوئے ،جب کہ دوسرا شخص نزیر ولد داد علی ٹینگیانی مری شدید زخمی ہوئے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی شخص اپنے دونوں آنکھوں سے ہمیشہ کیلئے معزور ہوگئے۔
مزید یہ کہ اس دھماکے کی زد میں کل 4 افراد آئے ۔
باقی دو کے نام معلوم نہ ہو سکے۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق اس واقعے کی زمہ داری کسی بھی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز