شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکوہستان مری کے گردونواح علاقوں میں بڑے پیمانے کا آپریشن شروع کردیا...

کوہستان مری کے گردونواح علاقوں میں بڑے پیمانے کا آپریشن شروع کردیا ہیں:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو کے علاقے جنت علی، سوریں کہور اور گردونواح کے علاقوں میں گزشتہ روز سے پاکستانی فورسز نے شدید اور بڑے پیمانے کا آپریشن شروع کردیا ہے۔ پاکستانی فوج اور پیراملٹری فورسز نے کوہستان مری کے ان علاقوں کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر گھروں اور بلوچ چرواہوں کے جھونپڑیوں کی تلاشی لی۔ اکثر مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ اور گھروں کو جلایا۔ اس آپریشن کے دوران فورسز نےملا علی جان شیرانی مری کے تین بیٹوں کو حراست میں لے کر لاپتہ کرنے کے علاوہ ملا علی جان شیرانی مری کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔ اس کے علاوہ فورسز نے مندو لوہارانی مری کو بھی حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔ گزشتہ روز سے شروع کردہ یہ آپریشن بلا ناغہ آج بھی جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور اس کے مقتدرہ حلقوں پر یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے آپریشن سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے۔ بلکہ ہم مزید شدت کے ساتھ بلوچ قومی آزادی تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز