کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا کو جار ی کردہ بیان میں کہا گزشتہ روز کوہلو کے علاقے نساو میں فرنٹیئر کور کے چیک پوسٹوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں۔ ترجمان آزاد بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز ہفتے کے دن سہ پہر 4 بجے ہمارے سرمچاروں نے کوہلو کے علاقے نساو میں ایف سی کے چیک پوسٹوں پر BM-12 کے راکٹوں سے حملہ کیا جو چیک پوسٹ کے احاطے میں جا گرے جس کے نتیجے میں فورسز کو بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سامنا ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے آخر میں کوہلو’ نساو اور علاقے کے وہ لوگ جو بلوچستان سے باہر بیھٹے ہیں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں نام نہاد امن فورس کے کارندے نظرو لونڈیانی مری، منشی میر ہزار لوہارانی مری اور گہور خان لونڈیانی مری سمیت تمام ریاستی کاسہ لیسوں سے دوری اختیار کریں۔ ایسے لوگ ہر وقت ہمارے نشانے پر ہیں۔


