Homeخبریںکوہلو، ناران کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ڈی ایچ...

کوہلو، ناران کے علاقے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد، ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل،پولیس

کوہلو (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع کے بیان کے مطابق کوہلو کے علاقے ناران سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے ضروری طبی کارروائی اور شناخت کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال کوہلو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاش کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے بعد متعلقہ حکام کی جانب سے شناخت کی کوششیں جاری ہیں، تاہم تاحال متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کی شناخت اور واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز