یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکوہلو، کاہان، نساو، جنتلی اور باریلی میں حالات کی خرابی کا...

کوہلو، کاہان، نساو، جنتلی اور باریلی میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار ایف سی ہے قبائلئ عمائدین

کوہلو ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نساو جنتلی اور باریلی کے قبائلی عمائدین نے اپنے ایک میں بیان میں کہا ہے کہ ان علاقوں میں حالات کی خرابی اور راستوں کی بندش کا ذمہ دار پاکستانی ایف سی ہے ، پاکستانی ایف سی آئے روز موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے زریعے ان علاقوں میں آپریشن کرتی ہے اور علاقے کے مکینوں کو زدوکوب اور ہراسان کر رہی ہے ـ

ان کے علاوہ لوگوں سے مال مویشی لوٹتا ہے،
عمائدین نے کہا کہ علاقے کو لوگوں کو تنگ کرنا ایف سی کا روز کا معمول بن گیا ہے
عمائدین نے مزید کہا کہ نساو جنتلی میں حالیہ 14ستمبر کے دھماکے مین وزیر خان کے دو بچوں میں سے ایک شہید دوسرا زخمی ہوا ان جانوں کی ضیاع کا ذمہ دار بھی ایف سی ہے اور 17 ستمبر کو ایف سی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا اس مین نودان گنگرانی شہید اور ایک خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوا تھا ایف سی کی روزانہ لوگوں کو ہراسان کرنے کی وجہ سے آج علاقے میں راستے بھی بند ہو گئے ہیں اور لوگوں کو جو مشکلات کا سامنا ہے ان سب کی ذمہ داری ایف سی اور ڈیتھ سکواڈ کے ابرہیم سالارنی، گہور لڈیانی، صوبو جت، لالا شیرانی، میر ہمزہ موارکانی اور دیگر شامل ہیں جن پر یہ الزام عائد ہوتی ہے ـ

ہم اپنے اس بیان کے زریعے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہماری آواز بن کر ہمیں ایف سی کی ظلم و جبر سے نجات دلائیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز