دوشنبه, اپریل 28, 2025
Homeخبریںکوہلوماوند میں ایف سی پرحملے کی زمہداری قبول کرتے ہے،؛بی ایل اے...

کوہلوماوند میں ایف سی پرحملے کی زمہداری قبول کرتے ہے،؛بی ایل اے آزاد بلوچ

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 3 اپریل بروز منگل صبح کے وقت کوہلو کے تحصیل ماوند کے علاقے گرڑ میں گشت پر مامور ایف سی کے قافلے پر ہمارے سرمچاروں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ آدھے گھنٹے تک دو طرفہ جھڑپ جاری رہی۔ جس میں متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے۔ ازاں بعد ایف سی اہلکاروں نے گشت کو ادھورا چھوڑ کر زخمی اہلکاروں کو اٹھا کر واپس ایف سی کیمپ چلے گئے۔ واپس جاتے ہوئے راستے میں ایک علاقہ مکین کی گاڑی بھی چھین کر اپنے ساتھ لے گئے۔ آزاد بلوچ نے کہاکہ ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کر تی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز