Homeخبریںکوہلو:ماوند میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات

کوہلو:ماوند میں بلوچ سرمچاروں اور پاکستانی فورسز کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات

کوہلو (ہمگام نیوز) آج صبح دس بجے کوہلو کے علاقے تحصیل ماوند، بجار وڈھ میں ریاستی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپ کی اطلاعات ہیں. ہمگام کو ملنے والی اطلاعات کے کے مطابق بجار وڈھ کے علاقے میں پاکستانی فورسز کی پندرہ گاڑیوں پر مشتمل قافلے کے داخل ہونے کے بعد فورسز کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا. ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ گولہ باری کی آوازیں سنائی دیں. تاہم دونوں اطراف سے کسی جانی نقصان کی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں. مزید تفصیلات اور اپڈیٹس کیلئے رابطہ کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Exit mobile version