کوہلو ( ہمگام نیوز ) ہمارے نماہندے کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے مضافات مخماڑ،تھل اور نساو میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے فوجی آپریشن شروع کردیا ،تفصیلات کے مطابق کل فورسز نے مخماڑ کے رہائشی علاقے میں ایک نئی چوکی قائم کی ہے۔جبکہ نساو کے سکول کے پاس 2 نئی چوکیوں کے لیئے بھی ابتدائی جائزہ لیاگیا ہے۔اور عنقریب وہاں بھی دو فوجی چوکیاں قائم کی جارہی ہیں۔فورسز نے بٹاکھڑی تھل سے کوہلو جاتے ہوئے مقامی تین افراد بری شکلانی مری جن کی عمر 80 سال عیدو ولد بری عمر 30 سال جمعہ مری ولد اسحاق مری عمر 45 سال ان سب کو زبردستی گرفتار کرکے فوجی کیمپ منتقل کیا گیا۔