کوہلو (ہمگام نیوز) نماہندہ ہمگام کے مطابق کاہان کے علاقے باریلی مخماڑ سھریں کہور میں ایف سی اہلکاروں کی جارحیت جاری ، کاہان کے علاقے باریلی میں ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہونے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے باریلی میں ایف سی اہلکار گشت پر تھے کہ انکی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے ان کے کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے. دھماکے بعد ایف سی اہلکاروں نے ایک اور بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا دیا اور باریلی مخماڑ سھریں کہور میں قابض پاکستانی فورسز نے جارحیت کرکے موسی شیرانی و اسکے بیٹے کو اغواء کردیا اور ان علاقوں میں آپریشن کرکے کئی جھونپڑیوں کو نظر آتش کردیا یاد رہے کوہلو کاہان کے علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے فورسز کے جارحیت سلسلہ اب تک اپنی شدت سے جاری ہے ۔