کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کاہان کے علاقے باریلی مخماڑ سھریں کہور سخین میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران مقامی لوگوں کے جُھگیوں میں لوٹ مار کرنے کے بعد ان کو نذر آتش کی. ترجمان نے کہا کہ ریاستی فورسز کی ننگی جارحیت گزشتہ کئی روز سے جاری ہے اور ہر دو تین دن بعد اسی علاقے میں فورسز کی بڑی تعداد میں آمدورفت اور سرچ آپریشن جاری رہتی ہے. کل جب فورسز علاقے میں ظلم و بربریت کے بعد واپس اپنے کیمپ کی طرف جارہے تھے تو سھریں کہور باریلی کے مقام پر ہمارے ساتھیوں نے ایک فوجی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا. جس میں سوار بیشتر فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے. ترجمان نے کہا کہ اس واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں.