کوہلو ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کوہلو کے عوامی حلقوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ضلع میں حالیہ بارشوں سے کوہلو شدید متاثر ہوا ہے ہزاروں کے تعداد میں خاندان متاثر ہوئے ہیں مگر بد قسمتی سے انتظامیہ کے اہم عہدہ تحصیلدار جس نے سروے و دیگر کام سرانجام دینے ہیں مگر کوہلو کے تین اہم تحصیلوں کوہلو ، تمبو اور گرسنی کا چارج رکھنے والے ایک قانون گو جلال خان نے بجائے امدادی اقدام و دیگر سرگرمیوں کے سیلاب متاثرین کے ساتھ غلط رویہ کے ساتھ ساتھ راشن ہر جگہ من پسند افراد میں تقسیم کر رہا ہے ۔
کسی بھی علاقے میں راشن تقسیم کر کے واپسی پر موصوف اپنے گاڑی میں دو سے چار خاندانوں کا راشن بچا کر بعد میں اپنے من پسند لوگوں کو نوازتا ہے موصوف کے دفتر میں غریبوں کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے سیلاب متاثرین کوہلو تمبو وگر سنی سے تعلق رکھنے والوں نے ڈپٹی کمشنر کوہلو قربان علی مگسی ، کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز ، ممبر بورڈ آف ریونیو اور منسٹر ایجوکیشن میر نصیب اللہ مری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تحصیلدار کو نہ صرف سیلاب ریلیف سے فارغ کیا جائے بلکہ تمام چارج واپس کر کے قانونگو بنایا جائے کیونکہ ان کا مشکل وقت میں لوگوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب اور ناقابل برداشت ہے ۔