کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کےضلع کوہلو میں گزشتہ شب موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
زرائع کے مطابق سینجاڑ اور گرسنی سیلابی ریلے کی زد میں آکر مرچ اور ٹماٹر کی تیار فصلیں بہہ گئی ہیں جس کی وجہ سے زمینداروں کو لاکھوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں جبکہ گرسنی سمیت ارد وگرد کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے کئی کھچے مکانات منہدم ہوگئے۔


