کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو میں بارودی سرنگ کا ایک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقے کاہان جنت علی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کی زد میں آکر ایک شخص موقع پے جانبحق اور ایک زخمی ہوا ہے جانبحق شخص کی شناخت انعام بخش کے نام سے ہوئ ہے۔ مقامی انتظامیہ نے موقع پے پہنچ کر ہلاک اور زخمی شخص کو مقامی اسپتال منتقل کردیا ہے جس کے بعد جان بحق شخص انعام بخش کی لاش کو ضروری کاروائ کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔


