سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںکوہلو: باریلی میں ایک اور حملہ، پولنگ سٹیشن کے بعد ایف سی...

کوہلو: باریلی میں ایک اور حملہ، پولنگ سٹیشن کے بعد ایف سی چیک پوسٹ نشانہ

 

کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج دوپہر دو بجے نامعلوم افراد نے کوہلو کے علاقے باریلی میں ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ باریلی میں آج جاری بلدیاتی انتخابات کے دوران مسلح افراد کی جانب سے یہ دوسرا حملہ ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل باریلی پولنگ سٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے شدید نوعیت کا حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پولنگ کا سلسلہ بند ہوگیا تھا۔

تاہم اب کے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق باریلی ہی کے علاقے میں واقع ایف سی چیک پوسٹ پر مارٹر گولوں سے حملہ ہوا ہے۔

حملے میں کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز