کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں قابض پاکستان ایف سی کی ایک گاڑی ندی میں بہہ گئی جس میں سوار دو اہکار ہلاک ہوگئے جبکہ چار اہلکار بے ہوشی کے حالات میں نکال لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق قابض ایف سی اہلکار ماوند جانے کیلئے منجھرا ندی کو پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ ان کی گاڑی بے قابو ہوکر بہہ گئی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ چار اہلکاروں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا۔


