جمعه, می 17, 2024
Homeخبریںکوہلو : قابض پاکستان کی آپریشن 25افراد کی گرفتاری کے علاوہ ہلاکتوں...

کوہلو : قابض پاکستان کی آپریشن 25افراد کی گرفتاری کے علاوہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ

سبی ( ہمگام نیوز) کوہلو کے مختلف علاقوں میں گذشتہ دو روز سے قابض پاکستان آرمی کی آپریشن جاری ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو کے علاقوں پڑکی ، سیاہ کوہ، دریش، سورین کور اور سناؤ ، میں گذشتہ دو دن سے قابض پاکستان آرمی زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے ، جس سے کئی مقامات پہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ کئی علاقوں میں گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں مال مویشوں کو بھی قابض آرمی اپنے ساتھ لے گئی کوہلو کے پہاڑی میدانی علاقوں میں جاری آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے پچیس افراد کی گرفتاری بعد لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں جن کے مکمل کوائف ملنے کے بعد انھیں جاری کیا جائیگا۔ علاقائی زرائع کے مطابق مذکورہ متاثرہ علاقے تاحال قابض پاکستان آرمی کے محاصرے میں ہیں اور اہلیان علاقے کو کسی بھی قسم کی نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز