Homeخبریںکوہلو میں خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے 2 ایف سی...

کوہلو میں خفیہ اداروں کے ٹھکانے پر حملہ کرکے 2 ایف سی اہلکار اور 3 ایم آئی افسر ہلاک کیے۔ بی ایل اے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے آفیشل ٹیلی گرام چینل بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بروز 30 ستمبر 2022 کو ہمارے سرمچاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو کے مین بازار میں پاکستانی خفیہ اداروں کے ایک اہم ٹھکانے کو بم حملے میں نشانہ بنایا۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا حملے کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار میجر صوبیدار ساجد لاشاری اور صوبیدار چنگیز خان سمیت ایم آئی کے ایک میجر سمیت تین افسران عبدالغنی، عثمان اور محمد سمیع ہلاک ہوگئے۔

آزاد بلوچ کے مطابق ہلاک ہونے والے ایم آئی کے تینوں افسران کا تعلق پنجاب سے تھا۔

آزاد بلوچ نے کہا مذکورہ ٹھکانہ جسے حلوائی کے دکان کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا دراصل خفیہ اداروں کا ایک اہم اڈا تھا جہاں ایم آئی کے لوکل کارندوں سمیت انٹیلی جنس افسر اور ایف سی اہلکار خفیہ میٹنگ کرتے تھے۔ اس نام نہاد دکان سے شراب و نشہ آور اشیاء بھی فروخت کی جاتی تھی۔ مزید برآں یہ ٹھکانہ خفیہ اداروں کی جانب سے مقامی لوگوں کی مخبری، انہیں اٹھا کر لاپتہ کرنے اور دیگر کئی بلوچ دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال کی جاتی تھی۔

بی ایل اے کے ترجمان نے کہا مارے گئے ایف سی اور ایم آئی کے اہلکار بی ایل اے کے ہائی پروفائل ٹارگٹ تھے، جنہیں ہماری انٹیلی جنس ونگ ایک عرصہ سے واچ کررہی تھی تاہم آج انہیں اکٹھے پاکر ہمارے سرمچاروں نے انہیں نشانہ بنایا۔

انہوں نے آخر میں کہا ہم کوہلو کے عوام کو خبردار کرتے ہیں کہ علاقے میں پاکستانی خفیہ اداروں، ڈیتھ سکواڈ اور فورسز کے اہلکاروں اور ان کے ٹھکانوں سے دوری اختیار کریں، ہمارے سرمچار ان پر کسی بھی وقت مزید شدت کے ساتھ حملہ کرسکتے ہیں۔

Exit mobile version