لوہلو ( ہمگام نیوز) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے کوہلو میں 2 گروپوں میں تصادم ، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جوکہ لیویز اہلکار بتایا جارہا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے لیویز اہلکار زری خان کو تشویشناک حالات میں ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقے شاہجہ آباد میں پرانی دشمنی کی بنا پر دوگروپوں میں تصادم اور فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص لیویز اہلکار زری خان کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا زخمی ہونے والے شخص عدالت میں پیشی کے بعد گھر جارہا تھا ۔


