سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںکوہلو میں قابض پاکستانی فورسز راشن دینے کے بجائے اصل شناختی کارڈ...

کوہلو میں قابض پاکستانی فورسز راشن دینے کے بجائے اصل شناختی کارڈ لے گئے جو واپس نہیں دے رہے، مستحقین

کوہلو: (ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور قابض ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے، مگر غریب لوگوں کو راشن نہیں ملا جبکہ ایف سی اہلکاروں نے بڑی تعداد میں مستحقین کے اصل شناختی لے گئے جو تاحال واپس نہیں دییے ہیں۔

اس حوالے سے ماوند کے ایک غریب رہائشی سبزو مری نے مقامی صحافی کو بتایا کہ گزشتہ روز کوہلو کے علاقے ماوند میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن تقسیم کیے گئے تھے مگر اصل مستحقین کو راشن نہیں دیے گئے جبکہ قابض ایف سی اہلکاروں نے شناختی کارڈ بھی لے گئے ہیں جبکہ اب ایف سی اہلکار کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس شناختی کارڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑی مشکلوں سے نادرا دفتر کے دھکے کھا کر اپنے شناختی کارڈ بنواتے ہیں مگر گزشتہ روز پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اور ایف سی کی جانب سے راشن دینے کے بجائے ہمارے اصل شناختی کارڈ لے گئے ہیں جو اب واپس نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے حکام سے بالا سے نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز