دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںکوہلو میں پاکستانی فورسز پرحملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

کوہلو میں پاکستانی فورسز پرحملہ کرکے دو اہلکار ہلاک کیے:بی ایل اے

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح تقریبا آٹھ بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ایف سی اہلکاروں پر اس وقت گھات لگا کر حملہ کیا، جب دو اہلکار اپنے چیک پوسٹ سے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر پانی لینے جا رہے تھے۔ دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ آزاد بلوچ نے میڈیا نمائندوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہ ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے مخماڑ کے قریب ٹلینگوخ کے مقام پر پاکستان ایف سی کے دو اہلکاروں کو گھات لگا کر حملے میں ہلاک کیا۔ دونوں اہلکار چیک پوسٹ کے قریب سے پانی لینے جارہے تھے۔ سرمچاروں نے ان کا اسلحہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔ آزاد بلوچ نے مزید کہا کہ ہماری یہ جنگ بلوچ قومی آزادی تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز