چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںکوہلو: نساؤ میں پولنگ سٹیشن کیلئے استعمال ہونے والی سرکاری عمارت دھماکے...

کوہلو: نساؤ میں پولنگ سٹیشن کیلئے استعمال ہونے والی سرکاری عمارت دھماکے میں تباہ

 

کوہلو(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوہلو اور کاہان کے درمیان واقع نساؤ میں ایک سرکاری عمارت دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں نساؤ کے مقام پر ایک سرکاری عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ عمارت عنقریب ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشن کے طور پر استعمال ہونے والی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کی کاروائیاں بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے کئے جاتے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز