کوہلو(ہمگام نیوز) ہمارے نماہندے کے مطابق آج مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مغرب کے وقت بلوچ سرمچاروں نے کوہستان مری کے علاقہ نساو گرا بوز میں قابض پاکستانی فورسز کے کیمپ پر مارٹر گولہ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مقامی زرائع کے مطابق اس حملے کے بعد بلوچ آزادی پسند سرمچار خود بحفاظت نکل کر اپنے نامعلوم معفوظ ٹھکانوں کی جانب روانہ ہوئے،مقامی زرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج کے اس حملے میں قابض پاکستانی فورسز کے جانی و مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جارہا ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق آج کے اس واقعے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہیں،تا ہم اس سے پہلے ان علاقون میں پاکستانی فورسز پر ہونے والے جان لیوا حملوں کی زمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں۔


