کوہلو (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج بروز جمعہ کوہلو کے علاقے باریلی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق قابض فورسز پر حملہ اب سے کچھ دیر قبل 11 بجے باریلی کے مقام پر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8 سے زائد اہلکاروں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
حملے کے فوراً بعد پاکستانی فوج کی جانب سے علاقے میں آمد و رفت کے تمام راستے بند کیے جاچکے ہیں،
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے دو ہیلی کاپٹر بھی ان علاقوں میں پہنچے ہیں۔
ادھر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوہلو کے ایم ایس ڈاکٹر اصغر مری نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور تمام طبی عملہ ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس کو الرٹ کردیا ہے۔