کو ئٹہ(ہمگام نیوز) بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے کہا ہے کہ کوہلو کے رہنے والے شادی اور عطر اقوام شیرانی اور ہمدانی مری۔ ان دونوں کو سرمچاروں نے گرفتار کیا ان پر شک تھا کہ وہ خفیہ اداروں کےلئے کام کر رہے ہیں۔ شادی کے بابت انکشاف ہوا کہ وہ پہلے خفیہ اداروں کے لئے کام کر رہا تھا اور تفتیش کے دوران شادی نے اس بات کا اعتراف بھی کرلیا کہ وہ خفیہ اداروں کے لیئے کام کرتا ہے۔ جس کے بنا پھر اسے قتل کیا گیا۔ یہ بات انہو ں نے بدھ کو نامعلو م مقام سے سیٹلا ئٹ فون پر این این آئی کو بتائی، عطر کو تفتیش کے دوران بے گناہ ثابت پایا گیا اور بعد ازاں اسے رہا کردیا گیا۔ شادی قوم مری ہمدانی کے قتل کی ذمہ داری قبول کر تے ہے، خفیہ اداروں کے لئے کام کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔