کوہلو (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج بروز سوموار شام 8 بجے کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے نساؤ کہور چڑتان میں پاکستانی فوج کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا جس کی زد میں آکر ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور اس میں سوار 9 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے۔
ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی فورسز کے قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ آپریشن کے بعد بارکھان کی طرف جارہے تھے۔
ہمارے اس طرح کے حملے ایک آزاد اور خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔