Homeخبریںکویت کا سول آئی ڈی محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات

کویت کا سول آئی ڈی محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات

کویت سٹی ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق کویت کے پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے سول آئی ڈی نے (بطاقہ) محفوظ رکھنے والی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اسمارٹ ڈیوائسز تیار کی ہیں جن میں صارفین کے فون کے ذریعے خود کار بارکوڈ پڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو وہ الیکٹرانک طریقے سے سول کارڈ کے لیے درخواست دینے ، تبدیل یا گمشدہ ہونے کی صورت میں حاصل کرتے ہیں،

ان مشینوں کو ملک کی مرکزی عمارتوں کے استقبالیہ ہالوں میں نصب کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق جنوب السرہ کے علاقے میں استقبالیہ ہالوں میں نئے سسٹم کے تحت کام کرنے والی تقریبا دس مشینیں لگائی گئیں ہیں جس کے بعد تمام گورنریٹس میں اتھارٹی کی عمارتوں میں موجود مشینوں کی کل تعداد اسی ہوگئی ہے۔

کارڈز ڈسٹری بیوشن اینڈ ایشوینس ڈیپارٹمنٹ شہریوں اور رہائشیوں کے لین دین وصول کرتا رہتا ہے تاہم بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے کارڈز کے جمع ہونے کے سبب کارڈز کے اجرا میں تیزی لانا چاہتے ہیں لیکن کارڈز ذخیرہ کرنے کی مشینیں بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے کارڈوں سے بھری ہوئی ہیں۔

ان مشینوں میں مزید کارڈ جمع ہونے کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ ایک ڈیوائس کی گنجائش پانچ ہزار کارڈ کی ہے۔

کویت کے سول اتھارٹی میں نئے آلات کے استعمال نے سول کارڈز کی اسٹوریج کی صلاحیت میں اضافہ کیا جبکہ ذرائع نے اتھارٹی کی فراہم کردہ سروس کے ذریعے ریڈی میڈ سول کارڈز کی ترسیل میں اضافے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آڈٹ بیورو نے اٹھائیس جولائی کو جاری کردہ ایک خط میں سول آئی ڈی ڈیلیوری سروس کی فراہمی کے حوالے سے لائسنس نمبر چودہ سو چوالیس کی تجدید کی منظوری دی تھی،

بائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے ایک سال کے عرصے کے لیے سول کارڈ کی ہر کامیاب ترسیل کے لیے چھ سو پچاس فلس کی آمدنی کے ساتھ معاہدے کی تجدید پر بیورو نے اعتراض نہیں کیا جبکہ یہ سروس ان لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے جو کارڈ کے لیے دو دینار کی رقم ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایک ہی پتے پر رجسٹرڈ ہونے والا دوسرا کارڈ ڈھائی فلس ادا کرنے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جدید آلات کی خصوصیات
آڈیٹرز کے آلات پر اپ لوڈ کردہ الیکٹرانک بار کوڈ متبادل کارڈ حاصل کرنے کے لیے ملازمین کا جائزہ لینے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے.

Exit mobile version