شنبه, اپریل 5, 2025
Homeخبریںکچلاک روڈ حادثہ 4 افراد ھلاک ،دیگر واقعات حادثات میں ایک خاتون...

کچلاک روڈ حادثہ 4 افراد ھلاک ،دیگر واقعات حادثات میں ایک خاتون ھلاک 8 افراد زخمی ہوگئے

شال(ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کچلاک کے قریب مکران کوسٹل ہائی وے پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں مسافر کوچ اور ٹوڈی کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بلوچستان کے علاقہ لورالائی اور دکی سے ہے۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ادھر اورماڑہ کوسٹل ہاوے پر گوادر سے کراچی جانے والی مسافر بس میں سفر کے دوران ایک خاتون کی پراسرار طور پر موت واقع ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق، بس میں سوار دیگر مسافروں نے خاتون کو بے ہوش پایا اور فورا بس عملے کو اطلاع دی۔ عملے نے فوری طور پر اورماڑہ ایمرجنسی ریسپانس سینٹر سے رابطہ کیا، جس پر ریسکیو ٹیمیں بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق، خاتون کی موت کی تصدیق کے بعد لاش کو ابتدائی طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔انتظامیہ نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

علاوہ ازیں پنجگور کے علاقے شاہوکہن میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہسپتال منتقل پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے شاہوکہن میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران نہ رکنے پر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صغیر احمد ولد حاجی ظہور احمد ساکن بونستان شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا ،

 دریں اثنا وندر، کراچی سے لسبیلہ جانے والی لوکل منی بس حادثے کا شکار 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کراچی مین شاہراہ N-25 پر وندر کے قریب کوہی اسٹاپ کے مقام پر کراچی سے لسبیلہ کے علاقے بیلہ جانے والی لوکل منی مسافر بس کا ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا جس کے باعث پانچ خواتین سمیت سات افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق منی مسافر بس کا تیز رفتاری کے سبب ٹائر اچانک برسٹ ہو گیا ۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد شہزاد ، سکندر اور خواتین شامل ہیں ۔

 اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 وندر کی میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی زخمیوں کو ریسکیو سینٹر وندر منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز