پنجگور(ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور میں بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ بلوچ کے بھانجے کو جبری اغوا کر لیا،جبکہ فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے بی این ایم کے رہنما کے زاتی جائیداد کے زمینوں پر بھی قبضہ کر لیا،رشتہ داروں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری۔
ضلع پنجگور سے میڈیا اطلاعات کے مطابق بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ کے22 سالہ بھانجا امداد ولد غوث بخش کو قابض پاکستانی فورسز و ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے اغوا کر لیا ہے۔
ضلع پنجگور درمکان سے اطلاعات ہیں کہ فورسز و ڈیتھ اسکواڈ نے بی این ایم کے رہنما کچکول علی ایڈوکیٹ بلوچ کے زمینوں پر قبضہ کر کے ان کو ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی سربراہ سرفراز کے حوالے کر دیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ریاستی فورسز کی پشت پناہی میں ڈیتھ اسکواڈ کے مقامی سرکاری کارندہ سرفراز نے کچکول علی ایڈوکیٹ کے زمینوں پر قبضہ کے ساتھ ان کے عزیز و اقارب پر پاکستانی فورسز کی ساتھ مل کر حملوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ گزشتہ روز کچکول علی ایڈوکیٹ کے دو رشتہ داروں پر بھی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں نے حملہ کیا تھا ۔تاہم خوش قسمتی سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔پاکستانی فوج کا یہ حکمت عملی ان بلوچ سیاسی کارکنوں کیلئے خاص حربے کے طور پر استعمال میں لایا جاتا ہے۔جو ریاست کی دسترس سے باہر ہو۔اور انھیں ایسے ہی فیملی اور زاتی جائیداد کے حربوں سے دباو میں لایا جائے ۔انسانی حقوق کے کارکن اور بلوچ سیاسی ،سوشل ایکٹیوسٹ قابض کے ایسے ہتھکنڈوں کو عالمی دنیا کے سامنے طشت ازبام کرکے ان کی مجرمانہ کردار کو مزید واضع کرے۔