کچھی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے شہر کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی کی عمارت کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کچھی کے علاقے بھاگ میں گوٹھ بڈا کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس چوکی کی عمارت کو آگ لگا دی۔
واضح رہے کہ کچھی کے علاقے میں گزشتہ چند روز سے مسلح افراد کی موجودگی، ناکہ بندیوں اور سرکاری افسران کے اغوا کے واقعات پیش آنے کی اطلاعات ہیں، تاہم ان واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی
ہے۔


