کچھی ( ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے سنی میں قابض پاکستانی فورسز نے فوجی آپریشن میں 6 مسلح افراد کو مارنے کا دعوی کردیا ہے ۔
قابض فورسز ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ مارے جانے والے مسلح افراد بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔


