یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںکھنوج میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جانبحق، چار زخمی

کھنوج میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جانبحق، چار زخمی

کھنوج ( ہمگـام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق   آج ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کھنوج کے گاؤں داد خدا چاہ میں ایک مکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو افراد جانبحق اور چار زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلا گنج کے گورنر مہدی شہسوری نے کہا ہے کہ “آج دوپہر سے قبل کھنوج ڈیویژن کلا گنج کے علاقے سیکشن داد خدا چاہ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہونے والے دھماکے میں دو افراد جانبحق اور چار خواتین زخمی ہوگئیں۔”

انہوں نے بتایا کہ دھماکے سے ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیا تھا، انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی سروسز نے زخمیوں کو قلعہ گنج اور کھنوج اسپتال منتقل کیا ہے۔

نیوز ذرائع کے مطابق، اس واقعے میں ایک 12 سالہ بچہ اور ایک 50 سالہ شخص جانبحق ہوگئے۔

گھر کے پڑوسیوں نے بتایا کہ بظاہر اس سے پہلے بھی گھر میں گیس پڑا تھا ، اور گیس آن ہونے کے بعد ، ایک دھماکے سے پھٹا اور پوری عمارت تباہ ہوگئی ، لیکن ملبے کے درمیان سلنڈر پھٹنے کے آثار نہیں ملے۔داد خدا چاہ گاوں کا تعلق بلوچستان کے علاقے میں کلاگنج سے 80 کلومیٹر دور ہے۔

کھنوج بلوچستان کے ان الگ تھلگ علاقوں میں سے ایک ہے جو ترقی اور بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بلوچستان کے دیگر علاقوں سے مکمل الگ ہے ـ قابض ایرانی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اس گاؤں میں بنیادی سہولتیں ناپید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز