دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکہنوج میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

کہنوج میں قابض ایرانی فورسز کی فائرنگ سے دو بلوچ شہری شہید

ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر کہنوج کے گاؤں “پنگ ” قابض ایرانی فورسز مرصاد کی فائرنگ سے دو بلوچ تیلکش شہید ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج 20 اپریل کو کہنوج شہر کے گاؤں “پنگ ” میں قابض ایرانی فورسز مرصاد نے چلتی راہ میں پیٹرول اور ڈیزل سے بھری ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گاڑی آگ کی لپیٹ میں آگئے جس سے امان کمبرزہی ساکن چاہ ریک جھلس کر شہید ہوگئے ـ جبکہ اطلاع موصول ہونے تک دوسرے شہری کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہو سکی ـ
مزید رپورٹ کے مطابق امان کمبرزہی اور ایک اور بلوچ شہری ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب قابض فورسز نے چلتی راہ گاڑی پر فائرنگ کی تو دونوں جھلس کر شہید ہوگئے جبکہ قابض ایرانی فورسز مرصاد موقعہ سے فورا نکل گئے ـ فائرنگ کے نتیجے میں امان کی گاڑی کو آگ لگ گئی اور بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ جبکہ عین موقعہ پر آگ بجھانے کے لیئے فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا تھا تب تک دیر ہو چکی تھی ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز