کوئٹہ( ہمگام نیوز ) شاہ رخ خان کی جانب سے پروڈیوس کے گئے فلم ” بارڈ آف بلڈ ” میں بھارتی اداکارہ کیرتی کلھاری ایک بلوچ لڑکی کی کردار میں دکھائی دے گے.
شاہ رخ خان نے آن لائن فلم انسٹریمنگ کمپنی کے لیے ویب سیریز پروڈیوس کی ہے جو کہ سات قسطوں پر مشتمل ہے.
انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس کے مطابق یہ سیریز اداکار شاہ رخ خان کی کمپنی اینڈ چلیز کی نیٹ فلکس کے لے پہلی پروڈکشن ہے.
شاہ رخ خان نے پہلی ویب سیریز ” بارڈ آف بلڈ ” کا ٹریلر ریلیز کیا ہے، جبکہ فلم 27 ستمبر کو ریلیز ہوگی. ٹریلر کے مطابق” را ” کے چار ایجنٹوں کو افغانستان میں اغوا کرلیا جاتا ہے اور عمران ہاشمی کے کردار کو ان ایجنٹس کو بچانے کے لیے واپس بلایا جاتا ہے.
عمران ہاشمی کا فلم میں کردار ایک پروفیسر سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد اس کو ایک خفیہ مشن کے لیے بھیجا جاتا ہے اور وہ اپنی بقیہ زندگی کو جاسوس کے طور پر انجام دیتا ہے.
اس سیریز کی کہانی بلال صدیقی کی کتاب سے ماخوذ ہے. کتاب ” بارڈ آف بلڈ ” میں زیادہ تر کہانی بلوچستان کے گرد گھومتی ہے.
بارڈ آف بلڈ میں بھارتی اداکارہ کیرتی کلھاری بھی نظر آئیں گی. کیرتی کلھاری کا کردار کا نام جنت مری ہے جن کا تعلق بلوچستان سے ہے، جنت مری کے ولد بشیر مری ایک مسلح تنظیم کے سربراہ رہے ہیں، اپنے ولد بشیر مری کے بعد جنت مری اپنے بھائی کو تنظیم کی قیادت سنبھالنے کے لئے تیار کرتی ہے.
فلم میں جنت مری کو ایک مضبوط کردار کے طور پر دکھایا گیا ہے، جو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرتی ہے.
جنت مری درمیان میں آرٹ پڑھنے کے لیے لندن چلے جاتی ہیں لیکن بلوچستان کے حالات انہیں واپس آنے پر مجبور کرتی ہیں، وہ اپنی آرٹ کی پڑھائی چھوڑ کر بلوچستان واپس چلی جاتی ہیں.
فلم میں جنت مری کی کردار انتہائی ایموشنل دکھایا گیا ہے لیکن وہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں لیتی، کیونکہ انہیں جذباتی فن اور حقیقت پسندی کے درمیان فرق آتی ہے.
بارڈ آف بلڈ میں ” ایموشن” کے حوالے سے مرکزی کردار جنت مری کا ہے
واضع رہے یہ فلم بلال صدیقی کے ناول سے ماخوذ ہے لیکن کتاب میں جنت مری کی کردار کا کوئی ذکر نہیں ہے، اس کردار کو شاہ رخ خان کے سرپرستی سے تخلیق کر کے فلم کا حصہ بنایا گیا تھا.
یاد رہے ” بارڈ آف بلڈ ” کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا.