کیلی فورنیا(ہمگام نیوزڈیسک) ہمگام نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر پووے کی ایک یہودی عبادت گاہ پر فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ راہب سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
واقعے کے بعد 19 سالہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب سائناگاگ میں ’پاس اور` کی ایک تقریب جاری تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ’نفرت پر مبنی جرم دکھائی دیتا ہے۔‘
واضح رہے کہ یہ واقعہ امریکی شہر پٹسبرگ کے سائناگاگ پر حملے کے چھ ماہ بعد پیش آیا ہے جس میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کو حالیہ امریکی تاریخ کا بدترین یہود دشمن حملہ سمجا جاتا ہےجبکہ اب تک اس واقعہ کے پس پردہ اصل حقائق کا معلوم نہ ہوسکا۔