سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںکیوبا دھماکا، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

کیوبا دھماکا، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

ہوانا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی جبکہ 74 زخمی افراد ہو گئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ہوٹل میں دھماکا دہشتگرد حملہ نہیں تھا، دھماکے کی وجہ گیس کا اخراج ہوسکتا ہے۔

میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت ہوٹل بند تھا، صرف ملازمین ہی موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہوانا کے ہوٹل میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز