یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریں کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 54سال بعد امریکی پرچم لہرا دیا...

کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 54سال بعد امریکی پرچم لہرا دیا گیا

ہوا (ویب ڈیسک )کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں 54سال بعد امریکی پرچم لہرا دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ہوانا میں امریکی سفارت خانے میں 54سال بعد امریکی پرچم لہرا دیا گیا ۔ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ کیوبا کی قیادت اور عوام کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ امریکا جمہوری اقدار اور اصلاحات کا عالمی چیمپئن ہی رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ جان نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ حقیقی جمہوریت ہی کیوبا کے عوام کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتی ہے۔ جان کیری کا دورہ اس حوالے سے تاریخی حیثیت کا حامل ہے کہ 1945ء کے بعد سے پہلی مرتبہ کوئی امریکی وزیر خارجہ کیوبا میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز